آپ جیل میں ہیں، آپ سے لوگوں کو امیدیں ہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا عمران خان سے مکالمہ
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آپ جیل میں ہیں، آپ سے لوگوں کی امیدیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں دل سے بات کروں تو ہم سب آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب پر اتفاق نہیں ہوتا تو تھرڈ امپائر تعینات کرتا ہے، عمران خان
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ملک کو کچھ ہوا تو عدلیہ نہیں سیاستدان ذمہ دار ہوں گے، کچھ بھی ہوگیا تو ہمیں شکوہ آپ سے ہوگا، ہم آپ کی طرف دیکھ رہے، آپ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔
قید تنہائی کے دعوے پر حکومت نے عمران خان کے سیل کی تصاویر جاری کردیں
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آپ اس وقت جیل میں ہیں یہ بدقسمتی ہے، آپ بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، آپ کے لاکھوں پیروکار ہیں۔
Comments are closed on this story.