Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا

اداکارہ فلائٹ میں سوار ہونے جا رہی تھیں جس وقت یہ واقعہ پیش آیا
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 07:15pm
تصویر بذریعہ انڈیا ٹوڈے
تصویر بذریعہ انڈیا ٹوڈے

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کر دیا۔

حال ہی میں بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں جیتنے والی کنگنا رناوت کے ساتھ اہم واقعہ پیش آیا جس میں انہیں خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ لگا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی خاتون کانسٹیبل نے چندی گڑھ ائیرپورٹ پر اداکارہ کو کسانوں کی بے عزتی پر تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بھارتی پنجاب کے کپورتھلا کے سلطان پور لودھی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ ایک کسان رہنما شیر سنگھ ملہیوال کی بہن ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

وہیں خاتون افسر کی ایک اور ویڈیو ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کی گئی جس میں انہیں وضاحت پیش کرتے ہوئے سنا گیا کہ کنگنا نے کہا تھا کہ پنجابی کسانوں کو احتجاج کے لیے 200 روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ میری ماں بھی وہاں احتجاج کرنے والوں میں شامل تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ اداکارہ کو رسید کیا جانے والا تھپڑ جائز تھا۔

Bollywood actress

Kangana Ranaut

Video Viral

indian politician

slapped by security