Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی سے پہلے صبا فیصل نے اپنی بیٹی کو زور دار تھپڑ کیوں مارا تھا؟

بیٹی کو کسی لڑکے کے ساتھ فون کال پر بات کرتے دیکھا تھا، صبا فیصل
شائع 06 جون 2024 06:10pm

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک لائیو پروگرام میں اپنی بیٹی کو تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا ہے۔

صبا فیصل کو آئے روز مارننگ شوز میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جس میں وہ اکثر اپنے گھریلو معاملات و نجی زندگی پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

صبا فیصل دوسرے بیٹے کی شادی میں کون سی غلطیاں نہیں دہرائیں گی

اس بار بھی انہوں نے اپنی بیٹی سے متعلق ایک گھریلو قصہ سنایا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ ہوئے۔

صبا فیصل ایک پروگرام میں اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کے ہمراہ مدعو تھیں جس میں انہوں نے بیٹی کے لڑکپن سے متعلق بتایا کہ جب ان کے بچے چھوٹے تھے تو اس وقت ان کے گھر کارڈ لیس پی ٹی سی ایل فون ہوتا تھا تب ان کی بیٹی رات کو اپنے ایک کلاس فیلو سے چھپ کر باتیں کیا کرتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس بات کا علم تب ہوا جب ایک رات وہ باتھ روم جانے کے لیے اٹھیں اور لاؤنج سے گزرتے وقت کارڈ لیس پی ٹی سی ایل فون پر ان کی نظر پڑی جو اپنی جگہ سے غائب تھا جس پر انہیں شک ہوا۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ پھر وہ بچوں کے روم میں چلی گئیں، جہاں ان کے دونوں بیٹے اور بیٹی سوئے ہوئے تھے مگر بیٹی کا لحاف اٹھایا تو وہ وہاں موجود نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سعدیہ نے اپنے لحاف کے نیچے بستر کے تکیوں کو اس انداز میں رکھ دیا تھا جیسے اندر کوئی سو رہا ہو۔ بعد ازاں پھر وہ بیٹی کے واش روم میں گئیں جہاں انہوں نے سعدیہ کو فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

صبا فیصل کی بہو تنقید کی زد میں

اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے بیٹی کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ کس سے بات کر رہی تھیں، جس پر ان کی بیٹی نے بتایا کہ وہ اپنے کلاس فیلو لڑکے فیصل سے بات کر رہی تھیں۔

صبا فیصل کے مطابق انہوں نے آج تک بیٹی سعدیہ فیصل کو ایک ہی تھپڑ اسی وقت مارا تھا جب کہ انہوں نے کبھی بیٹی پر ہاتھ نہیں اٹھایا، کیوں کہ وہ ایک ہی بیٹی کی والدہ ہیں۔

پروگرام میں صبا فیصل نے بتایا کہ بعد ازاں ان کی بیٹی سعدیہ کی ان کے کلاس فیلو لڑکے سے شادی ہوگئی۔

Saba Faisal

Sadia Faisal

daughter

Video Viral

phone call incident