Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ اور پی پی سے رابطہ ہوا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کسی پارٹی میں ضم نہیں ہوگی، محمود خان

ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ شرائط پر جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 07:24pm
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینزمحمودخان: فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینزمحمودخان: فائل فوٹو

پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی پی کسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی۔ اجلاس میں محمود خان سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز محمود خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کی موجودگی میں پارٹی میں میرا رول مختلف تھا، الیکشن میں جو ہوا کارکنوں کے سامنے رکھیں گے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی رابطہ ہوا ہے، پی ٹی آئی نے رابطہ کرکے مخصوص نشستوں پر اتحاد کا کہا، میں نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں اور دروازے کھلے رہیں گے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کسی پارٹی میں ضم نہیں ہوگی لیکن ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ شرائط پر جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز محمودخان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی عوامی طاقت ہے، پارٹی اکاؤنٹ بناکر چندہ اکھٹا کریں گے، جیتنے اور ہارنے والے دونوں دھاندلی کا کہہ رہے ہیں، وفاقی حکومت سے مشاورت جاری ہے، ہم نے ترقیاتی فنڈز میں حصہ مانگا ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)