Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، مفتاح اسماعیل

حکومت صرف عوام سے کفایت شعاری کرواتی ہے، مفتاح اسماعیل
شائع 06 جون 2024 05:25pm

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی آمدن کا 40 فیصد سے زائد حصہ بجلی اور گیس کے بل میں دیتے ہیں، دوسرے ملکوں میں اوسطاً20 فیصد حصہ لیا جاتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو وفاق اور صوبوں کے اخراجات کم کرنے کی ضرروت ہے، میں سمجھتا ہوں حکومت نے ایک سال ضائع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ کمزور اور کم آمدن والے افراد پر ٹیکس لگاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال مہنگائی زیادہ تھی، اس سال مہنگائی میں کچھ کمی آئی ہے، مگر اب بھی مہنگائی بہت زیادہ ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت صرف عوام سے کفایت شعاری کرواتی ہے، غریب عوام اشرافیہ کو کب تک نوازیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے محکمے میں ریفارمز کی ضرورت ہے، سوا ہزار ارب وزارت خزانہ بجلی کے محکمے کو دیتی ہے۔

Miftah Ismail