Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سناروں کی من مانی، سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا
شائع 06 جون 2024 04:50pm

عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا چار ہزار 200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 57 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق قوت خرید میں کمی کے باعث سونے کی قیمت 4 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس سے عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 362 ڈالر ہوگئی۔

bullion rates

Gold prices

gold market

Gold Rates 2024