Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

دنیا میں برڈ فلو وائرس سے پہلے شخص کی موت، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی بیان سامنے آ گیا
شائع 06 جون 2024 04:21pm
تصویر بذریعہ: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
تصویر بذریعہ: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

برڈ فلو کے کیس پر جہاں دنیا بھر میں ہلچل ہو رہی تھی وہیں اب عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کر دی ہے، جبکہ میکسیکو شہر میں شہری کی ہلاکت پر بھی ردعمل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے میکسیکو شہر میں برڈ فلو یعنی ایچ 5 این 2 کے باعث مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

بدھ کے روز عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ مرنے والے مریض کو برڈ فلو کس طرح لگا، تاہم میکسیکو شہر میں برڈ فلو پولٹری سے رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے عندیہ دیا جارہا ہے کہ وائرس انسانوں میں باآسانی منتقل ہو سکتا ہے، لیکن اقوام متحدہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ حالیہ برڈ فلو کی لہر کے میکسیکو شہر میں پھیلنے کے امکانات کم ہیں۔

اپنی بیوٹی روٹین میں کیری(کچے آم) کو کیسے شامل کریں

برڈ فلو سے ہلاک ہونے والا شخص 59 سال کا تھا جو کہ 24 اپریل کو میکسیکو کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گیا تھا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق مریض میں بخار، سانس لینے میں تکلیف، ڈائیریا، سمیت بے سکونی کی کیفیت بطور علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

دنیا کا امیر ترین شخص جسے کسی بھی مکڈونلڈز میں کھانے کے پیسے نہیں دینے پڑتے

دوسری جانب میکسیکو کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز کہنا تھا کہ اب تک ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کے کیسز سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی کیسز کی منتقلی کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔ جبکہ دیگر مریض جن میں برڈ فلو وائرس پایا گیا تھا، اب منفی ٹیسٹ آیا ہے۔

واضح رہے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2020 میں بھی یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا، جس کے باعث کروڑوں مرغیاں موت کے منہ میں چلی گئی تھیں۔

حال ہی میں امریکا سمیت کئی ممالک کے ممالیہ جانداروں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس سے انسانوں میں وائرس کے منتقل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

death

WHO

Fever

MEXICO CITY

bird flue