Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس نے کتے کا قاتل گرفتار کرلیا

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آوارہ کتا تین سے چار بچوں کو کاٹ چکا ہے
شائع 06 جون 2024 03:58pm

کراچی میں شریف آباد پولیس نے الکرم اسکوائر سے کتے کے قاتل کو گرفتار کرلیا، کتے کا مبینہ قاتل قاسم الکرم اسکوائر میں صفائی کا کام کرتا ہے جس نے آوارہ کتے کو پارکنگ ایریا سے نیچے پھینک دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں مزید دو افراد اسد اور طلعت کی تلاش ہے، اسد اور طلعت نے کتے کو مارنے میں سہولت کاری کی۔

پولیس کے مطابق اینیمل ریسکیو والے الکرم اسکوائر پہنچے اور انہوں نے ہی قاسم کو گرفتارکروایا۔

اہل محلہ نے قاسم کو بچانے کی کوشش کی تو اینیمل ریسکیو والوں نے مئیر کراچی کی دھمکی دی۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آوارہ کتا تین سے چار بچوں کو کاٹ چکا ہے۔

karachi

Animal Brutality