Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

معروف سینیئراداکار اورنگ زیب لغاری فرنیچر کا کاروبار کرنے پر مجبور

تمام نئے اور پرانے اداکاروں کو سائیڈ بزنس کرنا چاہئے، کیونکہ حکومت کبھی بھی کسی فنکار کو سپورٹ نہیں کرتی ہے
شائع 06 جون 2024 03:49pm

ایک زمانہ تھا، جب پی ٹی وی لاہورپر چند گنے چنے نام پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، سہیل اصغر، محبوب عالم، محمد قوی خان ، عابد علی، فردوس جمال ایسے ہی اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں ،تاہم ان کے درمیان ایک نام کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ہے اور وہ نام ،اورنگ زیب لغاری کا ہے۔

پاکستان کے ایک سینیئر اور تجربہ کار آرٹسٹ نے بہت سی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔ چونکہ ان کا تعلق پی ٹی وی کےسنہری دور کے اداکاروں سے ہے۔ وہ نوجوان ٹیلنٹ کے لئے ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں وہ ماحول اور مواقع میسر نہیں ،جیسے پرانے زمانے میں ہوا کرتے تھے۔

اورنگزیب لغاری لاہور میں مقیم ہیں اور وہ زیادہ ڈراموں میں اداکاری نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فرنیچر کا کاروبار شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، لاہور میں زیادہ ڈراموں کی شوٹنگ نہیں ہو رہی اور لاہوری اداکاروں کو کراچی میں سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے، کیونکہ ہر کوئی ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے جن کے آس پاس وہ آسانی محسوس کرتے ہوں۔

انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ تمام نئے اور پرانے اداکاروں کو سائیڈ بزنس کرنا چاہئے، کیونکہ حکومت کبھی بھی کسی فنکار کو سپورٹ نہیں کرتی ہے۔

ابرار الحق نے جواد احمد کو حاسد اور ناکام قرار دے دیا

اداکاری کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے اورنگ زیب لغاری کے فرنیچر کا کاروبار شروع کرنے پر کئی صارفین نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے، جبکہ بعض صارفین نے سینیئر آرٹسٹوں کی ناقدری پر دکھ اور افسوس کیا ہے۔

lifestyle

Pakistani celebrity