Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

برطانوی ملکہ کے بعد ان کے فلمی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ بھی چل بسیں

اداکارہ نے فلم دی نیکڈ گن میں ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا تھا
شائع 06 جون 2024 03:17pm
تصویر بذریعہ: دی گارجئین/ مارک شلورز
تصویر بذریعہ: دی گارجئین/ مارک شلورز

برطانوی ملکہ آں جہانی الزبتھ کا کردار ادا کرنے والے معروف برطانوی اداکارہ جینیھی چارلس انتقال کر گئی ہیں، اداکارہ 96 سال کی عمر میں کئیر ہوم میں انتقال ہوا۔

برطانوی اداکارہ نے 1988 میں بننے والی فلم ’دی نیکڈ گن‘ میں ملکہ برطانیہ آں جہانی الزبتھ کا کردار نبھایا تھا۔

جینیتھی چارلس کی بیٹی کیرل کرسٹوفی کی جانب سے کہنا تھا کہ والدہ 2 جون کو شہر ایسکس کے کئیر ہوم میں انتقال کر گئیں، میری والدہ ایک سچا کردار تھیں، ان کی زندگی بہترین تھی۔

اداکارہ جینیتھی کی شہرت کی ایک اور وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ملکہ برطانیہ سے کافی مشابہت رکھتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ ان کے کردار کو فلم ’دی نیکڈ گن‘ میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ملکہ الزبتھ کے1961 اور 1997 کے دورہ پاکستان کی یادیں

دی گارجئین سے 2022 میں گفتگو میں ملکہ کے کردار کی آفر سے متعلق بتانا تھا کہ فنکار جین تھارن ہل کی جانب سے رائل اکیڈمی برائے آرٹس میں اداکارہ کی تصویر جمع کرائی گئی تھی۔

1972 کی اس نمائش کے بعد ہی اداکارہ اور برطانوی ملکہ کی مشابہت کی خبر سامنے آئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے فون پر کالز کا تانتہ بندھ گیا تھا۔ اخبارات، ریڈیوز، میگزینز کی جانب سے انٹرویوز لیے جا رہے تھے، جبکہ ایک ایجنٹ نے کہا آپ اس موقع کو کیش کر سکتی ہیں۔

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی کل جائیداد اور ذاتی اثاثے کتنے ہیں؟

بچوں کی پیدائش سے قبل اداکارہ ایک ٹائپسٹ کے طور پر کام کرتی تھیں، تاہم انہیں اداکاری کا بے حد شوق تھا، وہ بتاتی ہیں کہ انہوں ںے آڈیشن بھی کلئیر کر لیا تھا، تاہم فیس زیادہ ہونے کے باعث وہ حصہ نہیں لے پائیں۔

لیکن اداکارہ کو ان کے خواب کو پورا کرنے سے کوئی روک نہیں پا رہا تھا، جبکہ ان کی ہمت اور حوصلے نے بھی انہیں ٹوٹنے نہیں دیا۔

اداکارہ جینیتھی چارلس کے شوہر 1997 میں ہی انتقال کر گئے تھے، وہ اپنی بیٹی کیرل اور بیٹوں ڈیوڈ اور پیٹر کے ہمراہ رہ رہی تھیں۔

death

British

Queen Elizabeth

Actress