Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم کی بین الاقوامی ترقی کے چینی ادارے کے سربراہ سے ملاقات

شہباز شریف نے پاکستان میں سابق چینی سفیر سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا
شائع 06 جون 2024 02:59pm

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چائنا انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مشترکہ ترقی اور اسٹریٹیجک اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی آئی ڈی سی اے کے سربراہ نے پاکستان میں اقتصادی زونز اور صحتِ عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

بیجنگ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیراعظم اور چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے پاک چین دوستی اور اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دینے پر گفت و شنید کی۔

چیئرمین سی آئی ڈی سی اے کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن سے پاک چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے لوژوہوئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ آپ نہ صرف پاکستان میں چین کے سفیر تھے بلکہ پاکتسان کے بہترین دوست بھی رہے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات اور معدنیات و کان کنی متعدد اہم شعبوں میں تعاون کا دائرہ وسیع تر کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں چین سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

CIDCA CHIEF

SHAHBA SHAREEF HOLDS TALKS

COLLABORATION REVIEWED