Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے، وزیراعظم

چین نے مہنگی گاڑیاں نہیں خریدیں بلکہ تعلیم کے شعبے پر توجہ دی، وزیراعظم
شائع 06 جون 2024 02:54pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی پیداواری صلاحیت دنیا بھر میں مشہور ہے، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

پاک چائنا فرئنڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی ہے، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے کم عرصے میں ترقی کی، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی، پاکستان اورچین کی دوستی بے مثال اور ہر آزمائش پر پورا اتری۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 1981 میں پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں سینٹرلائزڈ پلاننگ سسٹم ہے، چین نے قلیل عرصے میں ترقی کی جو منازل طے کیں ، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے چین کی دوستی اور اس کے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو خود سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے چینی باشندوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، بشام میں چینی ورکرز پر حملہ افسوسناک تھا، بشام حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں نے پلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں چل سکتی، چین کی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہیں، چین نے مہنگی گاڑیاں نہیں خریدیں بلکہ تعلیم کے شعبے پر توجہ دی۔

PM Shehbaz Sharif

China Visit