Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافر کوچ پر گھات لگائے نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 جاں بحق 6 زخمی

پولیس نے ناکہ بندی کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا
شائع 06 جون 2024 02:47pm

کالا باغ میں عیسیٰ خیل کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ کلور شریف کے قریب مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میانوالی عیسی خیل روڈ پرکلور شریف کے قریب مسافر کوچ پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

ریسکیو ٹیموں نے تین جاں بحق افراد کی میتوں اور چھ زخمی افراد کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ مقامی پولیس نے ناکہ بندی کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Firing on bus