Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامرانسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوور والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

اس سے قبل یہ اعزازعائزہ خان کے پاس تھا
شائع 06 جون 2024 02:40pm

پاکستانی معروف اور خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 14 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے.

کچھ ماہ قبل پاکستان کی صف اول اداکارہ عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں جو اب دوسرے نمبر پر ہیں، عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔

یاد رہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک معروف اداکارہ ایمن خان کے پاس پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز تھا۔اور وہ اس دوڑ میں سب سے آگے تھیں۔

ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.1 ملین ہے، جبکہ ان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities

Pakistani celebrity