Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی راہ ہموار

کابینہ نے آرڈیننس کے لیے وزارت قانون و انصاف کی سمری منظور کرلی
شائع 06 جون 2024 02:09pm

سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کو تحلیل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، وفاقی حکومت نے بورڈز اراکین کو ہٹانے سے متعلق آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے لیے وزارت قانون و انصاف کی سمری منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سےسرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ 2023 میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے بورڈز کی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، پیچیدگیاں دور ہوں گی۔

حکومت نے ٹیکس سے استثنٰی والی اشیا کی فہرست گھٹانے کی تیاری کرلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ تحلیل کرکے نئے بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے، بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، تمام بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں پروفیشنل کو تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 9 کمپنیوں کے بورڈ ارکان کے لیے سمری کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دی تھی، وزیراعظم نے سیپکو اور حیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ کابینہ میں پیش کرنے سے روک دیا تھا۔