Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے ٹیکس سے استثنٰی والی اشیا کی فہرست گھٹانے کی تیاری کرلی

ٹیکس چھوٹ والی متعدد اشیا کو پانچویں اور چھٹے شیڈول سے نکالنے پر غور ہو رہا ہے، ذرائع
شائع 06 جون 2024 02:03pm

ایف بی آر نے بجٹ میں نئے اقدامات سے متعلق تجاویز تیار کرلیں۔ سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز مرتب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس چھوٹ والی اشیا کو پانچویں اور چھٹے شیڈول سے نکالنے پر غور کیا جارہا ہے۔

نئے بجٹ میں کئی اشیا پر سیلز ٹیکس کا زیرو ریٹ بھی ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

جن اشیا کو استثنٰی حاصل ہے اُن کی تعداد کم کرنے کے لیے ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

استثنیٰ صرف سفارت کاروں اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے جاری رہے گا۔

ہیلتھ اینڈ میڈیکل کے شعبے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی ٹیکس استثنٰی جاری رہے گا۔ استثنیٰ ختم ہونے پر متعلقہ اشیا پر سیلز ٹیکس ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی منڈی میں سپلائی کیے جانے والے کئی اقسام کے مال پر سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ متعدد اشیا پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔ فنانس بل میں نئی فہرست ڈال کر بجٹ میں اعلان متوقع ہے۔

FBR

BUDGET PROPOSALS

ZERO TAX RATE

NEW LISTS

EXEMPTION TO GO