Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینسر کا وار تباہ کن نکلا، کیٹ مڈلٹن شاہی فرائض پر واپس نہ آ سکیں گی

غیر ملکی میڈیا کے دعوؤں کے بعد شاہی محل کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے
شائع 06 جون 2024 02:00pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والی شاہی بہو کیٹ مڈلٹن سے متعلق اب ایک اور خبر سامنے آ رہی ہے، جس میں کیٹ مستقل طور پر شاہی کردار ادا نہیں کر سکیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن جو کہ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں، وہ شاہی ذمہ داریاں دوبارہ نہیں نبھا سکیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن شاہی تقریبات اور منصوبوں میں اپنا کردار دوبارہ کبھی واپس نہیں ادا کر پائیں گی، جو کہ عوام دیکھنا چاہتی ہے۔

ایک وقت تھا جب ویلز کی شہزادی شادہی تقریبات میں آگے آگے ہوا کرتی تھیں تاہم اب وہ کینسر کی بیماری اور اس کے علاج کے سلسلے میں منظر سے غائب ہیں۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن منظر عام پر آگئیں، کینسر سے متاثر ہونے کا انکشاف

جبکہ شاہی محل کے ذرائع کے مطابق کیٹ واپس سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع ہو جائیں گی، تاہم یہ سب ڈاکٹرز کی ہدایات پر منحصر ہیں۔

واضح رہے یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے، جب کیٹ مڈلٹن سے متعلق یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اب کبھی پہلے کی طرح شاہی ذمہ داریاں نبھا نہیں سکیں گی۔

جبکہ گزشتہ ماہ ہی ڈیلی بیسٹ نامی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ کیٹ مڈلٹن کی رواں سال کے لیے ڈائری بھی خالی ہے۔ جس میں آگے کی تمام مصروفیات سے متعلق لکھا جاتا ہے۔

ولیم کی گرل فرینڈ اور کیٹ سے مبینہ خراب تعلقات پر جمائما بھی بول پڑیں

مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبے نہیں ہیں، جبکہ وہ رواں سال عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

دوسری جانب شہزادے ولیم کی جانب سے اہلیہ اور ویلز کی شہزادی کی صحت کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کیٹ کے چاہنے والوں کو ان کی اچھی صحت سے متعلق بتایا گیا تھا۔

Cancer

Britain

Kate Middleton

Royal Family

Princess of Wales