Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

صفائی کے گھریلو حل کے ساتھ سیکنڈوں میں اپنی کھڑکیوں کوچمکدار بنائیں

سخت کیمیکلز کے بغیر اپنی کھڑکیوں سے دھبے دور کریں
شائع 06 جون 2024 01:14pm

گھروں کی کھڑکیاں بہت جلدی گندی ہوجاتی ہیں، لہذا انہیں باقاعدگی سے صاف کرنا ضروری ہے ، خاص طور پر ان گھرانوں کے لئے، جو روشن اور صاف ستھرے گھر کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ نہ صرف آپ کے گھر کے جمالیاتی ذوق میں اضافہ کرتی ہیں ، بلکہ کھڑکیاں قدرتی روشنی کو آپ کےکمرے میں آزادانہ آنے جانے کی بھی اجازت دیتی ہیں۔

اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ آپ اپنی کھڑکیوں کی صفائی کا اچھا کام کر رہی ہیں ، لیکن آپ کو اپنے طریقوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اپنے گھر کی صفائی میں کتنی پرفیکٹ ہیں ، اگر آپ نظر ڈالیں تو آپ کو شیشے کی کھڑکیوں پر دھبے اور لکیریں ملیں گی۔

”لکیروں سے پاک“ ، چمکدار کھڑکیوں کے لئےگلاس میں ایک حصہ پانی اور ایک حصہ سفید سرکہ کو ملائیں اور اسے رگڑنے کے لئے مائکروفائبر کپڑا استعمال کریں۔

سفید سرکہ کیسے کام کرتا ہے اس کے متعلق ماہرین وضاحت کرتےہیں کہ پانی میں موجود تیزاب لکیروں کو مٹا دیتا ہے، کیونکہ پانی بخارات بن جاتا ہے اور یہ چمکداراور لکیرسے پاک ہو جاتی ہیں، جس سے یہ بالکل نئی، اچھی اور صاف نظر آتی ہیں۔

یہ صفائی ایجنٹ کمرشل کلینرز سے چھوڑے گئے ضدی دھبوں اور باقیات سے بھی نمٹتا ہے ، جس سے آپ کی کھڑکیاں چمکدار اور صاف ہوجاتی ہیں۔

صفائی کے حل کے طور پر سرکہ کا استعمال خصوصی کھڑکیاں صاف کرنے کی مصنوعات خریدنے کے مقابلے میں بھی انتہائی مؤثر ہے۔

Women

lifestyle

cleaning