Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوش رُبا مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے بُری خبر، بجلی ایک بار پھر مہنگی

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگا، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 02:01pm

غیر معمولی مہنگائی اور شدید گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بُری خبر۔ بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کا نرخ 3 روپے 33 پیسے بڑھادیا گیا ہے۔ اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کے نرخوں میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیے جانے والے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Fuel adjustment charges

NOT APPLICABLE ON KE

CURRENT MONTH