Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قید تنہائی کے دعوے پر حکومت نے عمران خان کے سیل کی تصاویر جاری کردیں

جیل میں عمران خان کی قید تنہائی، حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی
شائع 06 جون 2024 01:41pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وکلا تک رسائی نہ دینے کا بیان غلط ہے۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروائیں۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہل خانہ اور لیگل ٹیم کی ملاقاتوں کی فہرست بھی جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلا تک رسائی نہ دینے کا مؤقف اپنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی آئی کے بیان اور حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

imran khan

Supreme Court of Pakistan

IMRAN KHAN Adiyala Jail