Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

روہت شرما پاک بھارت میچ سے قبل ڈر گئے، خدشہ بھی ظاہر کر دیا

آسٹریلیا سے میچ جیتنے کے بعد بات چیت کر رہے تھے
شائع 06 جون 2024 12:25pm
تصویر بذریعہ: آئی سی سی
تصویر بذریعہ: آئی سی سی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پچھتا رہے ہیں، جبکہ ساتھ ہی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے مقابلے سے قبل خدشے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ساتھ ہی اپنی ٹیم کی سیلیکشن پر بھی مایوس دکھائی دیے۔

آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد روہت شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میں 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 4 اسپنرز کی سیلیکشن سمجھ نہیں آئی ہے۔

مزید بتاتے ہوئے روہت کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران بھی پچ نیو یارک اسٹیڈیم جیسی ہوئی تو 4 اسپنرز کی سیلیکشن سمجھ سے بالاتر ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا پہلا مچ، آج امریکہ سے ٹکرائے گا

جبکہ روہت شرما ٹیم کی سیلیکشن پر بھی ناخوش دکھائی دیے ہیں، واضح رہے پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ اتوار کے روز 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کتنی انعامی رقم کی حقدار ہوگی ؟

دونوں روایتیی ٹیمیں امریکا کے ناساؤ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونے جا رہی ہیں، جبکہ بھارتی ٹیم میں رنکو سنگھ، روہت شرما، شبھمن گل، سوریاکمار یادو، وراٹ کوہلی، یشاسوی جیسوال، ازار پٹیل، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، روندرا جڈیجا، رشبھ پنٹ، سنجو سمسن شامل ہیں۔

جبکہ بالرز میں اویش خان، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، خلیل احمد، کُلدیپ یادو، محمد سراج اور یوزویندرا چیہل شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، اعظم خان، محمد رضوان شامل ہیں۔

بات کی جائے بالرز کی تو عباس آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

Pakistan Cricket Team

rohit sharma

Indian cricket team

ICC T20 World Cup