Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

شیخ رشید نے آرمی چیف سے عید پر 9 مئی ملزمان کیلئے عام معافی کی اپیل کردی

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، لیکن لوگوں میں کیا پیغام جا رہا ہے، شیخ رشید
شائع 06 جون 2024 12:21pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے عید پر 9 مئی کے ملزمان کیلئے عام معافی کی اپیل کردی ہے۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں، جیل میں 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے، انہیں ایک سال کی قید کاٹنے کے بعد رہائی ملی۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پالیسی کا ذمہ دار کون، عمران کا اکاؤنٹ کون چلاتا ہے؟ رہنماؤں کی ایف آئی اے پیشی میں بڑے انکشافات

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، لیکن لوگوں میں کیا پیغام جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں کہ عید پر عام معافی دی جائے، میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی بھی اپیل کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات اتنے خراب ہوتے جا رہے ہیں کہ پنڈی میں جنازے لوٹے جا رہے ہیں، ملک تباہی کے دہانے کھڑا ہے، ملک کو تباہی سے بچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وقت نکلتا جارہا ہے، جون انتہائی اہم ہے، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے۔

Sheikh Rasheed