Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

27 ملین ویوز حاصل کر نے والےچاہت فتح علی خان کے گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کو کیوں ڈیلیٹ کردیا

ایک ماہ قبل اپلوڈ کیا گیا یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے بین الاقوامی سطح پر ٹرینڈ کرنے لگا تھا
شائع 06 جون 2024 11:51am

سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے ٹرینڈ کرتے گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کو یو ٹیوب نے ڈیلیٹ کردیاہے۔

چاہت فتح علی خان نے گذشتہ ماہ اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر اپنا گانا ”بدو بدی“اپلوڈ کیا تھا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان ،بلکہ بھارت،میں بھی خوب شہرت حاصل کی۔ بین الاقوامی سطح پر ٹرینڈ کرتے اس گانے پر سوشل میڈیا صارفین، ڈیجیٹل تخلیق کار اور گلوکار ریلزبھی بنا رہے تھے لیکن اب یہ گانا یوٹیوب چینل سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔

بدو بدی ماڈل کے الزامات کے بعد چاہت فتح علی کے مداحوں نے ان کی حمایت کردی

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب چینل نے کاپی رائٹ کی وجہ سے اس گانے کو ڈیلیٹ کیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا یہ گانا نہ صرف یو ٹیوب بلکہ سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی ٹرینڈ بنا ہوا تھا اور اسکے 27 ملین سے زیادہ ویوز آچکے تھے۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نور جہاں نے سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گانا ’اکھ لڑی بد وبدی‘ گایا تھا۔

Celebrities

social media

lifestyle

Chahat Fateh Ali Khan