Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، سات نکاتی ایجنڈا جاری

غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، اسکول کی سطح پر نہ پڑھنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی بحث ہوگی
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 05:28pm

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سیڈ ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرایازصادق کی صدارت میں آج (جمعرات کو) شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیے جانے والے سات نکاتی ایجنڈے کے مطابق اسلام آباد میں اساتذہ کی کمی اور اسکول میں انرولمنٹ نہ کرانے والے بچوں کی بڑھتی تعداد سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پربات ہوگی۔

سیڈ ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔

صدر ملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہارِ تشکر کی قرارداد پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اراکین کی طرف سے پوچھے گئے سوالات اوران کے جوابات پرمشتمل وقفہ سوالات بھی کاروائی کا حصہ ہوگا۔

National Assembly

7 POINT AGENDA

GAZI BROTHA PROJECT