Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

قومی اسمبلی میں شرکت کا لائحہ عمل کیا ہو؟ تحریک انصاف کا پارلیمانی اجلاس طلب

پارلیمانی اجلاس عمر ایوب کی صدارت اپوزیشن چیمبرمیں منعقد ہو گا، ذرائع
شائع 06 جون 2024 10:51am

تحریک انصاف ںے پارلیمانی اجلاس آج ساڑھے تین بجے طلب کرلیا جس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس عمر ایوب کی صدارت اپوزیشن چیمبرمیں منعقد ہو گا، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ایف آئی اے نوٹس حوالے سے پارلیمان میں آواز اٹھائیں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں اسد قیصر دوبارہ کھولے جانے والے کیسوں پر بحث کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اسمبلی اجلاس میں بات کی جائے گی۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)