Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کا کپل شرما کو کرارا جواب

ثانیہ مرزا اس سے قبل بھی کپل شرما کے شو میں شرکت کر چکی ہیں
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 05:31pm
تصویر بذریعہ: دی کپل شرما شو/ کپل شرما اور ثامیہ مرزا شوٹنگ کے دوران
تصویر بذریعہ: دی کپل شرما شو/ کپل شرما اور ثامیہ مرزا شوٹنگ کے دوران

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ ثانیہ مرزا کے ساتھ بھی ہوا ہے، جو بطور مہمان دی کپل شرما شو میں مدعو تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں اداکار اور کامیڈین کی جانب سے سوال کرنے پر ثانیہ مرزا نے کرارا جواب دے دیا ہے۔

دلچسپ سوالات اور چٹکلے چھوڑنے والے کپل شرما نے ثانیہ مرزا سے سوال کیا کہ سونا آپ نے اتنا جیتا ہے ثانیہ کہ جب آپ باہر جاتی ہیں تو سونے کی خریداری نہیں کرتی ہوں گی آپ؟

ثانیہ مرزا ایک بار پھر’محبت کی تلاش’ میں ہیں

اس دلچسپ سوال پر پہلے تو ثانیہ مرزا حیران ہوئیں اور بے ساختہ ردعمل دینے سے گریز نہیں کیا۔

ثانیہ مرزا نے ردعمل دیتے ہوئے پہلے تو سوال کو ہی گھٹیا قرار دے دیا اور کہا کہ نہیں صرف گولڈ میڈل ہم پہن کے جاتے ہیں، پاگل ہے؟

واضح رہے کپل شرما شو میں ثانیہ مرزا پہلے بھی آ چکی ہیں، تاہم اس بار وہ ان کے نئے شو میں آنے جا رہی ہیں، جبکہ یہ دلچسپ سوال والے واقعے کا ذکر کپل شرما شو کے پرومو میں دکھایا گیا ہے۔

ابرار الحق نے جواد احمد کو حاسد اور ناکام قرار دے دیا

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا فرح خان کے ہمراہ کپل شرما شو میں شرکت کر چکی ہیں، جہاں فرح خان اور ثانیہ مرزا کی دوستی کے چرچے بھی خوب ہو رہے تھے۔

جبکہ دونوں کے دلچسپ اور طنزیہ گفتگو سے خود کپل شرما بھی پریشان ہو گئے تھے اور دونوں کو ایک ساتھ مدعو کرنے پر تذبذب کا شکار بھی دکھائی دیے۔

Gold Medal

Sania Mirza

kapil sharma show