Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں اسکول پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 32 شہید

حماس کے ارکان چھپے ہوئے تھے، اسرائیلی دعوٰی، امریکی صدر نے نیتن یاہو پر جنگ نہ روکنے کا الزام لگادیا
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 11:30am

غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی نمباری اور گولا باری جاری ہے۔ نصیرت کیمپ میں واقع اسکول پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 افراد شہید ہوگئے۔ دوسری طرف فرانسیسی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے جس اسکول کو حماس کا ٹھکانہ قرار دے کر نشانہ بنایا اس میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ بریج اور مغازی کیمپ اسرائیلی توپ خانے کی گولا باری اور بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو پر غزہ جنگ کو طُول دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کچھ نہ کہوں تب بھی دنیا تو دیکھ ہی رہی ہے۔

دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔ کینیڈا کی یارک یونیورسٹی کے طلبہ نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے کیلی کیمپس میں کیمپ لگادیا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ کے رکن ریچل کیکے نے ایوان کے اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم لہرا دیا۔ کئی ارکان نے فلسطینی لباس زیبِ تن کرکے اجلاس میں شرکت کی۔ فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

اس سے قبل ایوان میں تھوڑا شور شرابہ ہوا۔ حکومتی ارکان نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے معاملے پر ایوان کا ماحول خراب نہ کرے۔ اپوزیشن ارکان کی طرف سے اس کا جواب دیے جانے پر ایوان میں شور و غوغا ہوا۔ اسپیکر نے معاملے کو بگڑتا ہوا دیکھ کر ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں :

امریکا نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں، رفح میں اسرائیلی بمباری سے مزید 19 شہید

’موساد کو حسن نصر اللہ کے ٹھکانے کا علم ہے‘، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کا حیران کن اعتراف

PALESTINIAN FLAG

FRENCH PARLIAMENT

SESSION ADJOURNED

MORE CASUALTIES