Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی کی مداخلت پر آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا ہوٹل بدل دیا

سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی نیو یارک میں ناکافی سہولتوں کی شکایت کرچکی ہیں
شائع 06 جون 2024 09:04am

پی سی بی کےچیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیو یارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس لے لیا۔ آئی سی سی نے نیو یارک میں پاکستان ٹیم کا ہوٹل بدل دیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آئی سی سی سےرابطہ کرکے پاکستان ٹیم کا ہٹل اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے منتظمین کو پاکستان ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کرلیا۔ نیا ہوٹل اسٹیڈیم سے پانچ منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔

محسن نقوی نے آئی سی سی پر واضح کیا کہ وی اس بات کو کبھی قبول نہیں کریں گے کہ اُن کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی میچ کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم تک طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑے۔ نیو یارک میں پاکستان 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا کے خلاف میچ کھیلے گا۔

چئرمین پی سی بی نے آئی سی سی پر یہ بھی واضح کیا کہ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پی سی بی کے خرچ پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ منتقل کریں گے کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم ان کی ذمہ داری ہے اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی ڈرائیو پر ٹھہرایا گیا ہے۔ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔

جنوبی افریقا اور سری لنکا پہلے ہی نیو یارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

New York

mohsin naqvi

GREEN SHIRTS

HOTEL CHANGED

NOW NEAR ONE