Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نشو نے پروپوزل بھیجنے والے مردوں کو خبردار کر دیا

جو اپنی زندگی سے محبت کرتا ہے، اسے مجھ سے دور رہنا چاہئے
شائع 06 جون 2024 08:55am

حال ہی میں ، نشو ایک ٹی وی انٹرویو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے ان مردوں کو بھی متنبہ کیا، جو ان کوشادی کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نشو نے کہا کہ، مجھے لگتا ہے کہ کوئی غیرمرئی طاقت ہے، جو میری شادی کو پسند نہیں کرتی ہے۔ وہ سپر نیچرل ہستی، جو نہیں چاہتی کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہوں۔ لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ اگر میں شادی کر لوں تو وہ طاقت (جن) مجھ پر ناراض ہو جائے گی۔

میں اپنی زندگی خود گزارتی ہوں، میرے اپنے معمولات ہیں، شادی ذمہ داری، لگن، اور طاقت کا نام ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری قسمت میں نہیں ہے، کیونکہ جب مجھے کوئی وفادار ملتا ہے، تو وہ مر جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں، جو اپنی زندگی سے محبت کرتا ہے، اسے مجھ سے دور رہنا چاہئے اور مجھے پروپوزل نہیں بھیجنا چاہئے۔ نشو نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیا۔

نشو جی ماضی کی ایک مشہور فلمی ہیروئن ہیں ،جو ”رنگیلا“، ”جال“، ”ٹائیگر گینگ“، ”انسان اور گدھا“، ”کبریٰ عاشق“، ”بہشت“، ”فرض“، ”شکوہ“ اور دیگر کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

ان کی حالیہ مشہور فلم ”باجی“ ہے، جس میں انہوں نے میرا کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ، نشو جی اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں، جہاں وہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹک ٹاک پر مختصر ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ چند ماہ قبل وہ اس وقت سرخیوں میں آئیں، جب ان کی بیٹی صاحبہ اپنے والد کے ساتھ دوبارہ ملیں۔

نشو جی اس وقت بھی خبروں کی زینت بنیں، جب انہوں نے آج بھی ملنے والے شادی کے پیغامات کے بارے میں بات کی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity