Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق

بچی کو ڈی ہائڈریشن کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا، موت غلط انجکیشن کی وجہ سے ہوئی اور 2 گھنٹے تک ہمیں لاعلم رکھا، اہلخانہ
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 05:34pm

کراچی میں گلبرگ کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ بچی کی ہلاکت پر ورثا کے احتجاج کرنے پر ڈاکٹرز فرار ہوگئے۔

بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچی عائرہ کو گزشتہ روز صبح 10 بجے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی کو ڈی ہائڈریشن کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے موت کے 2 گھنٹے تک ہمیں نہیں بتایا گیا، بچی کو غلط انجکشن لگایا جس سے موت ہوئی۔ دوسری جانب پولیس نےاسپتال سے ڈاکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کو حراست میں لے لیا۔

پاکستان

karachi

doctors

doctors negligence