Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان کا ایٹمی حملے کی یاد میں ہونیوالی تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

سفیر کو غزہ میں لڑائی روکنے کا خط ارسال کردیا، تقریب میں فلسطینی نمائندہ مدعو ہے
شائع 06 جون 2024 08:42am

غزہ میں جاری فوجی آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے قتلِ عام پر احتجاج کے طور پر جاپان نے ناگاساکی پر دوسری جنگِ عظیم کے دوران امریکی ایٹمی حملے سے متعلق یادگاری تقریب میں اسرائیل کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی انتظامیہ نے اسرائیل کو دعوت نامہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے ناگاساکی کی انتظامیہ نے اسرائیلی سفیر کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیلی قیادت غزہ میں لڑائی روک دے۔

عرب میڈیا کے مطابق ناگاساکی کی انتظامیہ نہیں چاہتی کہ ایٹمی حملے کی یادگاری تقریب میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو۔ فلسطینی نمائندے کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ اسرائیل کا ردِعمل اب تک سامنے نہیں آیا۔

اس تقریب میں 154 ممالک کےنمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ امریکا نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران 9 اگست 1945 کو ناگاساکی پر ایٹم بم پھینکا تھا جس سے 74 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل 6 اگست 1945 کو ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔

Nuclear attack

NAGASAKI

ISRAEL NOT INVITED

PALESTINIAN REP INVITED