Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی ملاقات، نیب کیس پر مشاورت

ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ذرائع
شائع 06 جون 2024 08:33am

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اور انتظار پنجوتھا نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے تصدیق کی کہ قانونی ٹیم میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اور انتظارپنجوتھا شامل تھے اور ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات نے سپریم کورٹ میں کیس کے حوالے سے عمران خان سے مشاورت کی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)