Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ : بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے قابو کرلیا

بولرز اور بلے بازوں کی عمدہ پرفارمنس، بھارت کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز
شائع 06 جون 2024 12:28am
فوٹو۔۔انڈین کرکٹ ٹیم / فیس بک
فوٹو۔۔انڈین کرکٹ ٹیم / فیس بک

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے قابو کرلیا، بولرز اور بلے بازوں کی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے بھارت نے ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

گروپ اے کا یہ میچ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلا گیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انڈین بولرز نے عمدہ گیند بازی کرکے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کیا۔

بھارتی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اورپوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :

پاک بھارت میچ کے دوران نیویارک کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم خبر آگئی

امریکا میں مداحوں کو ’ملنے کی دعوت‘، 25 ڈالر ہوٹل فیس پر کرکٹ ٹیم تنقید کی زد میں آگئی

گیرتھ ڈیلنی، آئرلینڈ کی جانب سے 26 رنز بناکر نمایاں رہے، جوشوا لٹل نے 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز کی اننگ کھیلی۔

انڈین بولرز میں ہاردک پانڈیا 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب گیند باز رہے جب کہ بمراہ اور ارشدیپ سنگ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت نے 97 رنز کا ہدف روہیت شرما کے 52 رنز اور رشبھ پنت کے 36 رنز کی بدولت باآسانی حاصل کرلیا۔

ٹیم انڈیا نے 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرکے میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

Pakistan Cricket Team

Indian cricket team

ICC T20 World Cup