Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیویاں ہوشیار!!! دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والے شوہر کی کیا نشانی ہے؟

مرد حضرات بھی چوکنے ہو جائیں
شائع 05 جون 2024 10:21pm

وہ مرد حضرات جن کے ذہن میں دوسری شادی کا ارادہ آتا ہے ان کی ایک خاص نشانی سامنے آئی ہے۔

دوسری شادی کا ارادہ کرنے والے مردوں سے متعلق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا علی نے ان کی خاص نشانی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ویڈیو: دوسری شادی کی رات بیٹے کا دروازہ کھول دینا فیروز خان کو بھاری پڑ گیا

معروف اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ مرد جو دوسری شادی کرتے ہیں ان کا پہلے سے ہی کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے، وہ کسی کے ساتھ عشق لڑا رہے ہوتے ہیں، پھر وہ پہلی شادی ختم کرنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں۔

عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کی سزا معطل کر دی

اداکارہ کا مردوں کے افیئرز پر کہنا تھا کہ وہ مرد حضرات جو دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ہوتے ہوئے دوسری جگہ بھی تعلقات قائم کرلیتے ہیں۔

حبا علی کا کہنا تھا کہ جب مرد کا کہیں اور افیئر ہو تو وہ پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتا، اگر بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔

پوڈ کاسٹ دوران حبا علی نے کہا کہ ان کا کوئی لڑکا قریبی دوست نہیں ہے کیوں کہ وہ ایک شریف لڑکی ہیں۔

Pakistani Actress

Divorce

showbiz

Hiba Ali

Husband and Wife