Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے سوشل میڈیا کو مینیج کرنے کیلئے پالیسی مرتب کریں گے، رؤف حسن

جو بھی مواد سوشل میڈیا پر جاتا ہے اسے مشاورت کے بعد فلٹر ہونا چاہئیے، رؤف حسن
شائع 05 جون 2024 09:38pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات حسن رؤف کا متنازع ٹوئٹ پر ایف آئی اے کے ایکشن پر کہنا ہے کہ کل خان صاحب کے پاس جارہا ہوں، سوشل میڈیا کو مینیج کرنے کیلئے پالیسی مرتب کریں گے۔

ایف آئی اے میں پیشی کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے یہ مسئلہ حل ہو۔

متنازع پوسٹ: بیرسٹر گوہراور رؤف حسن کو ریلیف مل گیا

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی میں جب ویڈیو دکھائی گئی تو مجھ سمیت کئی لوگوں نے کہا کہ کچھ حصے اس کے غیر ضروری ہیں۔

رؤف حسن نے اصرار کیا کہ عمران خان نے متنازع ویڈیو کا فائنل پروڈکٹ نہیں دیکھا۔

علی امین گنڈاپور کی وفاق کو پھر دھمکی، گورنر خیبرپختونخوا کو سرعام گالیاں

انہوں نے کہا کہ جو بھی مواد سوشل میڈیا پر جاتا ہے اسے مشاورت کے بعد فلٹر ہونا چاہئیے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan