Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

’کتوں جیسا سلوک‘، عرفی جاوید نے ٹی وی پر نہ دکھنے کی قسم کھالی

کام کرنے کے پیسے نہیں دیے جاتے تھے، اداکارہ کا انکشاف
شائع 05 جون 2024 09:26pm

بولڈ لباس زیب تن کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے اپنے کیرئیر کی شروعات ٹی وی سیریلز سے کی تھی مگر کیا وجہ ہے کہ وہ اب ڈراموں کی دنیا میں واپس نہیں جانا چاہتیں؟

عرفی جاوید اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے خبروں میں رہنے کی وجہ بیشتر طور پر ان کے اترنگی طرز کے لباس اور منفرد فیشن سیسن ہوتے ہیں جس کے باعث وہ چرچہ میں رہتی ہیں۔

’اللّٰہ سزا دے رہا ہے‘، بولڈ اداکارہ عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا

اداکارہ کے کیرئیر کے آغاز پر نظر ڈالیں تو انہوں نے سال 2016 میں ”بڑے بھیا کی دلہنیا“ سے ٹیلی وژن پلیٹ فارم پر قدم رکھا۔ جس کے بعد انہوں نے ”چندرا نندنی“ اور ”بے پناہ“ جیسے ڈرامہ پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع ملا۔ مگر انہوں نے اپنے ٹیلی وژن کیرئیر کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیا۔

ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اگر آپ مرکزی اداکار نہیں ہیں تو آپ کو نظر انداز کر دیا جائے گا۔ وہ آپ کے ساتھ کتوں جیسا سلوک کریں گے۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ کچھ پروڈکشن ہاؤس کافی خراب ہیں۔

اداکارہ نے مزید اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں کام کرنے کے بعد انہیں پیسے نہیں دیے جاتے تھے اور جب دیے جاتے تو آدھی رقم بغیر کسی وجہ کے کاٹ لی جاتی تھی۔

کیا واقعی عرفی جاوید کے سب دانت نقلی ہیں؟

اپنا درد بیان کرتے ہوئے عرفی نے کہا کہ کئی بار سیٹ پر ان کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا گیا کہ وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتیں۔

اداکارہ کے مطابق ٹی وی نے انہیں بہت رلایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ واپس ٹی وی پر واپس نہیں جانا چاہتیں۔

Urfi Javed

Emotional Story

Famous Personality