Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین چاند کے پُراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا

چاند کے قطب جنوبی کی سطح سے نمونے اکٹھے کرکے لینڈر نے چین کے پرچم کو چاند کے اس تاریک حصے میں لہرایا
شائع 05 جون 2024 08:56pm

چینی مشن چینگ ای 6 چاند کے پراسرار خطے سے نمونے اکٹھے کرکے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ۔ چینی مشن تاریک حصے قطب جنوبی سے نمونے اکٹھے کرکے زمین کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے خلائی پروگرام کی بہت بڑی پیشرفت ہے۔چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے اس حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق کہ چاند کے اس خطے کے نمونوں کے تجزیے سے سائنسدانوں کو چاند کی ارتقائی تاریخ اور اس کے تشکیل پانے کے عمل کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے اور نتائج اخذ کرنے میں مدد ملے گی۔

چاند کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان نمونوں سے نظام شمسی کی تشکیل کو سمجھنے میں اور مستقبل کے مشنز کی بنیاد بھی رکھی جائے گی ۔ چینگ ای 6 کے لینڈر نے 2 جون کو چاند کے قطب جنوبی کے شمال مشرقی خطے میں واقع پول ایٹکن پر لینڈنگ کی۔

چاند کے قطب جنوبی کی سطح سے نمونے اکٹھے کرکے لینڈر نے چین کے پرچم کو چاند کے اس تاریک حصے میں لہرایا۔ خیال رہے کہ چاند کے اس حصے کو تاریک اس لیے نہیں کہا جاتا کہ وہاں روشنی نہیں، بلکہ اس کے بارے میں تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے اسے تاریک یا خفیہ کا نام دیا جاتا ہے۔

چاند پر جانے والے چینی جہاز میں پاکستانی سٹیلائیٹ کے علاوہ اور کیا جا رہا ہے

چین کے چینگ ای 6 کا زمین واپسی کا سفر 5 دن میں مکمل ہوگا اور وہ شمالی چین پر لینڈ کرے گا۔

چینگ ای 6 کے بعد چینگ ای 7 روبوٹیک مشن کو چین چاند کے قطب جنوبی میں بھیجے گا جوچاند پر برف کے آثار دریافت کرنے کا کام کرے گا۔ چینگ ای 7 روبوٹک مشن کی مدد سے چین چاند کے ماحول اور موسم کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔

آئی کیوب قمر نے چاند کی پہلی تصویر پاکستان بھیج دی، مدار میں تین چکر مکمل

اس سے قبل سن 1959 میں روس اور سن 1968 میں امریکا چاند کے اس حصے کی تصویر کشی کی کوشش کرچکے ہیں۔امریکا، روس اور چین کے خلائی مشن چاند پراپنے قدم رکھ چکے ہیں تاہم چاند کا جو حصہ زمین سے ہمیں نظر نہیں آتا اور تاریک رہتا ہے اس پر آج تک کوئی خلائی مشن نہیں پہنچ سکا لیکن اب چین کے اس مشن کے ذریعے یہاں تک رسائی ممکن ہوگی۔