Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاکر ربیکا نے معصوم بچی کا منہ نوچ لیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاکر کو جاہل قرار دے دیا
شائع 05 جون 2024 09:42pm

معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کو ننھی بچی کا چہرہ نوچنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ و ٹک ٹاکر ربیکا خان کو جنونی انداز میں معصوم بچی کا چہرہ نوچنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر پیار سے بچی کا چہرہ ہاتھ سے دبوچ رہی ہیں جس پر وہ کہتی ہیں کہ آخر کیوں میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس بچی کا چہرہ نوچ لوں۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کم سن بچی کا منہ نوچنے پر وہ رونے لگتی ہے اور ربیکا خان اس کا چہرہ بار بار دبوچ رہی ہوتی ہیں۔

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک، بہن پر الزام

جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے گزری تو انہوں نے ٹک ٹاکو کا جاہل انسان قرار دیا۔

صارفین نے کہا کہ بچی کو اس طرح نوچنے کے بچائے پیار سے بچی کے ساتھ پیش آئیں کہ اسے کوئی تکلیف نہ ہو۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ربیکا خان کے اس عمل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر وہ ان کے سامنے ہوتے تو ٹک ٹاکر کو چہرہ بھی اسی طرح سے نوچتے۔

Video Viral

Rabecca Khan

Famous Tiktoker

User Burst On TikToker