دنیا کا امیر ترین شخص جسے کسی بھی مکڈونلڈز میں کھانے کے پیسے نہیں دینے پڑتے
تصور کریں کہ آپ دنیا کے کسی بھی مکڈونلڈز میں جائیں اور آپ کو وہاں کچھ بھی کھانے پر ایک بی روپیہ ادا نہ کرنا پڑے۔
ہم میں سے اکثر کے لیے یہ ایک خواب ہے لیکن دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس کے لیے یہ حقیقت ہے۔
وارن بفیٹ بھی دنیا کی ان امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں ایک حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس سے متعلق اس دلچسپ حقیقت کا انکشاف کیا۔
امریکی نیوز چینل ”سی این بی سی“ کو انٹرویو کے دوران معروف سرمایہ کار نے بتایا کہ گولڈ کارڈ کی بدولت وہ اور بل گیٹس مکڈونلڈز میں ساری زندگی مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔
اپنی دانشمندی اور مالی ذہانت کے لیے مشہور وارن نے بتایا کہ ان کے پاس خود مکڈونلڈز کا ایک خاص کارڈ ہے۔ یہ کارڈ انہیں امریکہ کے ایک شہر اوماہا میں واقع کسی بھی مک ڈونلڈز میں زندگی بھر کیلئے مفت کھانا حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اب گھر پر مکڈونلڈز بنائیں، مکڈونلڈز نے اپنی خفیہ ترکیب سب کو بتادی
وارن نے انٹرویو کے دوران اتفاق سے انکشاف کیا کہ بل گیٹس کے پاس بھی ایسا ہی کارڈ ہے، لیکن وہ دنیا بھر میں کسی بھی مک ڈونلڈز میں کام کرسکتا ہے۔
بل گیٹس، مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور روئے زمین کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں، اس کے باوجود وہ مکڈونلڈز میں جہاں بھی جائیں مفت کھا سکتے ہیں۔
یہ تو فاسٹ فوڈ کی بادشاہت رکھنے جیسا ہے۔
آج کی ریسیپی : کے ایف سی اسٹائل پوپ کارن چکن
وارن نے بتایا کہ اس طرح کے کارڈز چند ہی ہیں لیکن جو بل گیٹس کے پاس ہے صرف وہی سب سے بہترین ہے۔
وارن نے ان کارڈز کی خصوصیت کے بارے میں کہا کہ صدر کلنٹن ایک بار ایک کارڈ چاہتے تھے لیکن انہیں یہ کبھی نہیں ملا۔
یہ کہانی صرف مکڈونلڈز تک ہی محدود نہیں، وارن کے پاس جانی راکٹس کا بھی ایک خصوصی کارڈ ہے، جو ایک ریٹرو ڈائنر ہے اور اپنے ملک شیکس اور موسیقی کے لیے مشہور ہے۔ یہ کارڈ انہی اپنے ساتھ تین مہمانوں کو لے جانے کی اجازتبھی دیتا ہے۔
Comments are closed on this story.