پاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھارتی انتخابات میں ہار گئے؟
بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخابات کا اختتام رواں ماہ یکم جون کو ہوا جس میں کئی امیدواروں نے جہاں کامیابی حاصل کی وہیں بہت سے امیدواروں کا ناکامی کا سامنا رہا۔
اس وقت بھارت میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور جلد ہی حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
بھارتی انتخابات میں کونسے بولی ووڈ اداکار کامیاب ہوئے؟
بھارت میں جہاں تیزی سے انتخابات کے نتائج کی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں ایک خبر نے پاکستانیوں کی بھی توجہ حاصل کی ہے۔
بھارتی انتخابات میں پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی کے ہمشکل نے بھی حصہ لیا تھا جس کی تصویر وائرل ہونے پر خود علی سیٹھی بھی حیران رہ گئے۔
گلوکارنے اپنے ہمشکل کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کیا جس میں دیکھا گیا کہ مودی کے ووٹ علی سیٹھی کے ہمشکل سے کہیں زیادہ ہیں۔
مذکورہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حقیقت میں گلوکار علی سیٹھی کو بھارتی انتخابات کا امیدوار سمجھ بیٹھے۔ مگر جب علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی تو معلوم ہوا کہ وہ ان کے ہمشکل ہیں۔
معروف گلوکار نے اس نیوز کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بظاہر میں بھارت میں کچھ ووٹوں سے ہار گیا ہوں۔
Comments are closed on this story.