Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایک بار بیٹری چارج ہونے کے بعد بائیک 130 کلومیٹر تک چل سکتی ہے‘

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے، شہریوں میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلز کو الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
شائع 05 جون 2024 03:40pm
Lahori graduate’s workshop for converting petrol vehicles to electric became the center of attention

الیکٹرانک وہیکلز کا رجحان پاکستان میں بھی پہنچ گیا۔ پیٹرول گاڑیوں کو ’الیکٹرک میں تبدیل‘ کرنے والے لاہوری گریجویٹ فیصل گجر کی ورکشاپ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے، شہریوں میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلز کو الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

بی ایس سی کے بعد لاٗ گریجویٹ بننے کے باوجود فیصل گجر نے گاڑیوں کی سسٹم آلٹریشن کا کام شروع کیا۔۔ کار اور موٹر سائیکلز میں موٹر، بیٹری اور دیگر آلات نصب کر کے انہیں چارجنگ سے چلنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔۔ ’ایک بار بیٹری چارج کے بعد بائیک 60 سے 130 کلومیٹر جبکہ چھوٹی کار 100 سے 500 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

الیکٹرانک سسٹم نصب کروانے والے شہریوں کو امید ہے کہ پیٹرول اور دیکھ بھال پر ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی۔

حال ہی میں پنجاب حکومت نے طلباٗ میں الیکٹرک موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں ماحول دوست الیکٹرک وہیکل پالیسی رائج کی جائے۔

پاکستان

electric vehicles