Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں، رفح میں اسرائیلی بمباری سے مزید 19 شہید

وزیرخارجہ بلنکن کا سعودی ہم منصوب اور یو این سیکریٹری جنرل سے رابطہ، حماس نے شرائط پھر بیان کردیں
شائع 05 جون 2024 03:28pm

امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ منگل کی رات وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے ہم چاہتے ہیں کہ حماس جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرے۔ امریکی ایوانِ صدر کے نمائندے جان کربی نے کہا جنگ بندی کے لیے ہم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کےانخلا سے متعلق معاہدہ ہی قبول کیا جائے گا۔

دوسری طرف اسرائیل نے رفح پر بمباری جاری رکھی ہے۔ بریج اور معازی کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمی ہوئے۔ چوبیس گھنٹے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :

کانپتی آواز کے ساتھ کینیڈین اداکارہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کردیا

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرلیا؟

Antony Blinken

COMPLETE CEASEFIRE

BOMBARDMENT ON GAZA

USAMA HAMADAN