Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبعلموں کی گرمیوں کی چھٹیوں کی سرگرمیاں

چھٹیوں میں کیا کریں؟ ہرطالبعلم کا سوال ہوتا ہے
شائع 05 جون 2024 02:59pm

گرمیوں کی چھٹیاں طالبعلموں کے آرام، نئی دلچسپیوں کی تلاش اور تفریح کرنے کا پرفیکٹ ٹائم ہوتا ہے۔ لیکن گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا کریں؟ یہ ہر طالبعلم کا سوال ہے جس کا کچھ جواب اُن کے پاس ہوتا ہے اور باقی کی وہ تلاش اور جستجو میں رہتے ہیں۔

آوٹ ڈور ایڈوینچر

اس میں یپدل چلنا، بائیکنگ، تیراکی، سپورٹس،جیسے فٹبال یا باسکٹ بال یا پھر پارک میں پکنک سے انجوائے کرنا شامل ہے۔

نئے نئے مشاغل سیکھنا

چھٹیوں کا بہت زیادہ وقت اسٹوڈنٹس کو اجازت دیتا ہے کہ وہ نئے نئے مشاغل سیکھیں، جیسےمیوزیکل انسٹرومنٹس، پینٹنگ،یا پھر کسی نئی زبان کا سیکھنا۔

نئی نسل ڈجیٹل نسل ہے، وہ کمپیوٹر کی مہارت کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ ڈاکیو مینٹری بنائیں، معلوماتی ویڈیو اَپ لوڈ کریں۔ یااچھی فوٹوگرافی کریں۔

والینٹرنگ

کمیونٹی سرسسز میں حصہ لینایا کسی مقصد کے لیےسماجی کاموں میں حصہ لینا بھی گرمیوں کی چھٹیاں گذارنے کا ایک بامقصد طریقہ بن سکتا ہے۔

یہ کردار کی تشکیل، کلچر کا شعور اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔

مواقعوں کو سیکھنا

تعلیمی سرگرمیاں بھی ایک تفریح بن سکتی ہیں ،جیسے میوزیم جانا، ورکشاپس یا کلاسز کا اٹینڈ کرنا۔

گیمز کا سیکھنا

پرجوش، تخلیقی گیمز سیکھنا، روبوٹ بنانا، یا کسی اسپورٹس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بھی تفریحی سرگرمیاں بن سکتی ہیں۔

تعلیم

students

summer vacation

lifestyle