Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کشمیر سپریم لیگ کی تیاریاں، شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے

ستمبر میں ہونے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، مسعود خان اور معین خان کی پریس کانفرنس
شائع 05 جون 2024 02:30pm

کرکٹ کے جنون نے آزاد کشمیر کے باشندوں کو جکڑلیا۔ آزاد کشمیر میں کرکٹ کی دنیا کا بڑا مسئلہ سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر سپریم لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے۔ 18 ستمبر سے شروع ہونے والی کشمیر سپریم لیگ میں قومی کرکٹرز حصہ لیں گے۔

کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود خان نے سابق کپتان معین خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کیا۔ 30 ستمبر تک ’لیگ فار پیس‘ کے بینر تلے ایونٹ کے میچ مظفرآباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کشمیر میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہی جو تھوڑی توجہ، تربیت اور محنت و مشق سے ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا امیج دنیا بھر میں بلند ہو۔

کشمیر سپریم لیگ کی افتتاحی قریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ 6 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Shahid Afridi

Masood Khan

KASHMIR SUPER LEAGUE

MUEEN KHAN

SIX TEAMS

SEPTEMBER EVENT