Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

میکسیکو میں خاتون صدر کے منتخب ہوتے ہی لیڈی میئر کا قتل

یولینڈا سانچیز کو 19 گولیاں ماری گئیں، اس واردات میں ان کا گارڈ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
شائع 05 جون 2024 01:31pm

میکسیکو میں کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوٹیجا نامی قصبے کی خاتون میئر کو مسلح افراد نے مار ڈالا۔ پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021 سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں۔ وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں۔ حملے میں ان کا گارڈ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

MEXICAN LADY MAYOR KILLED

YOLENDA SANCHEZ

LADY PRESIDENT ELECTED