Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نامور برانڈز اور شخصیات کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملوں کا انکشاف

جلد متاثرہ اکاؤنٹس کو بحال کردیا جائے گا، ترجمان ٹک ٹاک نے حملوں کی تصدیق بھی کی۔
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 02:30pm

ٹک ٹاک حکام نے تصدیق کی ہے کہ نامور برانڈز اور معروف شخصیات کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملہ ہوا ہے اور بعض اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔

بی بی سی کو سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی زیر ملکیت سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کے مالکان نے یقین دہانی کرائی کہ جلد حملوں کی زد میں آئے اکاؤنٹ بحال کردیے جائیں گے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے سائبر حملہ آوروں کے بارے میں بتانے سے گریز کیا اور بتایا کہ بعض امریکی نیوز چینل جس میں سی این این بھی شامل ہے، حملے کا شکار ہوئے۔

ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق سی این این کے اکاؤنٹ بحالی کے لیے متعلقہ افراد رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب سی این این نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

cyber crime

TikTok Trend

Cryber attack