Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں ایگزٹ پول چلانے والی کمپنی کا رہنما نتائج غلط ہونے پر رو پڑا

ایگزٹ پول کے کم و بیش تمام دعوے غلط ثابت ہوئے جن میں مودی کی بھاری اکثریت سے جیت کی پیش گوئی کی گئی تھی
شائع 05 جون 2024 12:36pm

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں ’ایگزٹ پول‘ پر پیش کیے گئے نتائج غلط ثابت ہونے پر کمپنی ایکسس مائی انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ گپتا دوران انٹرویو رو پڑے۔

خیال رہے کہ ایک جون کو ’ایکس مائی انڈیا‘ کے ایگزٹ پول نے بھارت کی حکمراں جماعت نریندر کے لیے 361 سے 401 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی۔

بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نے 272 سیٹیں پوری کرلیں، حکومت بنانے کا اعلان

اس فرم نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے لیے کلین سویپ کی پیشین گوئی کی، دوسرے پول پنڈتوں نے بھی کہا تھا کہ یہ انتخابات بی جے پی کا اب تک کا سب سے بڑا مینڈیٹ ہو سکتا ہے لیکن اب تک کے نتائج ایگزٹ پولز کے دعوؤں کے برعکس ہیں۔

واضح رہے کہ ایکس مائی انڈیا کے چیئرمین دیپ گپتا نے لوک سبھا انتخابات سے متعلق 400 سے زائد پیشگوئیاں کی تھیں۔

ایکسس مائی انڈیا نے کانگریس کی اتحادی جماعتوں ’انڈیا بلاک‘ کے لیے 131 سے 166 انتخابی نشستوں کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اپوزیشن 235 سیٹوں حاصل کرچکی ہے۔ شام 6 بجے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو 290 برتری حاصل ہے جبکہ انڈیا بلاک کو 235 برتری حاصل ہے۔

Indian Muslims

Indian election

India Elections 2024