صبا فیصل نے ساس کی حیثیت سے گزشتہ تجربے سے کیا سیکھا
صبا فیصل ایک انتہائی حیرت انگیز اور باصلاحیت پاکستانی تجربہ کار ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو کئی سالوں سے ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔
صبا فیصل نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز پی ٹی وی پر بطور اناؤنسر اور نیوز کاسٹر کیا تھا۔ اب وہ ایک بہترین اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ وہ اب تک متعدد ہٹ پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، جن میں ”باغی“، ”ہمسفر“، ”گھسی پٹی محبت“، ”سر راہ“، ”خدا اور محبت“، ”حبس“، ”کھائی“ اور دیگر شامل ہیں۔ مداحوں نے حال ہی میں ”راہ جنون“ میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا ہے۔
صبا فیصل خوش حال شادی شدہ زندگی گذار رہی ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں جو شادی شدہ ہیں۔ صبا فیصل اس وقت کراچی میں اپنی بیٹی سے ملنے آئی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں، ماں بیٹی کی جوڑی ایک مارننگ شو میں نظر آئی، جس کی میزبانی مدیحہ نقوی نے کی تھی۔ شو میں انہوں نے اپنے پچھلے تجربے کے ذریعے ساس کی حیثیت سے سیکھنے کے بارے میں بات کی۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سلمان کی شادی ہوئی تو میں اپنے رویے سے لاعلم تھی، میں اپنی بہو کے بارے میں بہت پرجوش تھی۔ میں کہا کرتی تھی، یہ پہنو یا اسے پہنو۔ میں اسے پیار سے ہدایت کرتی تھی، کیونکہ میں سعدیہ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتی تھی۔ نیہا بہت خوبصورت اور تعلیم یافتہ لڑکی ہے، لیکن شاید اسے لگا کہ میں اس پر دباؤ ڈال رہی ہوں، جو اس کے اور میرے لئے بھی پریشان کن تھا۔ اس لیے میں نے نشا سے کہا، ’تم جو چاہو کرو‘ لیکن اس نے وہی کیا، جو میں نے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں کہا تھا۔ اس کی فرمانبرداری والے چھوٹے چھوٹے کاموں نے میرا دل جیت لیا ہے۔
Comments are closed on this story.