Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹور پر فائرنگ کرنے والے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار

پیٹرولنگ پارٹی نے رضوان اور کبیر کو دھرلیا، ملزمان کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 06:55pm

کراچی میں کھارادر پولیس نے بھتے کیلئےاسٹور پر فائرنگ کرنے والے رضوان اور کبیر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ ملزمان نے ماشاءاللہ جنرل اسٹور اور ایک بیکری پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملزمان کو گشت پر مامور پولیس پارٹی نے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو ایس آئی یو کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار ملزم رضوان متعدد مقدمات میں مطلوب سلمان پٹھان کا سگا بھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس اور سکیورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کو بینک سے بھاگنے پر مجبور کردیا

مفرورملزم سلمان پٹھان وصی اللہ لاکھو کا فرنٹ مین ہے۔ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سلمان 22 اپریل کو وصی اللہ لاکھو کے کہنے پر رحمان بریانی پر فائرنگ کی۔

30 اپریل کو ملزم نے ایک موٹر سائیکل شو روم پر بھی فائرنگ کی۔ گزشتہ روز ملزمان ماشاءاللہ اسٹور پر فائرنگ کرنے آئے تھے۔ غلطی سے مہران بیکری پر فائرنگ کردی جس سے ملازم زخمی ہوا۔

TWO ARRESTED

KHARADAR POLICE

EXTORTION RACKET

FIRING ON SHOWROOM