Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

واپڈا کا غیر قانونی طور پر نام استعمال کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف
شائع 05 جون 2024 11:41am

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر واپڈا نے غیر قانونی طور پر نام استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

واپڈا نے قانونی کارروائی کے لیے رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔

واپڈا نے تمام بڑے شہروں میں غیر قانونی طور پر نام استعمال کرنے والی سوسائٹیز کے نام بھی جاری کردیے گئے جبکہ غیر قانونی طور واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد نام استعمال کر رہی ہے۔

ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ بھی شامل ہے، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ فیصل آباد، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ شیخوپورہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سرگودھا، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ قصور غیر قانونی نام استعمال کرنے والوں میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ غیر قانونی نام استعمال کرنے والوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ پشاور، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کوئٹہ، ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ورکرز اینڈ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی حیدر آباد، ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے آئی پی کراچی اورہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سدرن زون) بھی شامل ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ بھی شامل ہے، ان سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کی صورت میں کسی بھی نقصان یا واجبات کی ادائیگی کے لیے واپڈا ذمہ دار نہیں، واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور واپڈا کا نام استعمال کرنے کی مجاز ہے۔

واپڈا کا کہنا ہے کہ واپڈا ٹاؤن لاہورکے علاوہ ملک بھرمیں موجود دیگرکسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی سے واپڈا کا کوئی تعلق نہیں، کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا فرد سے واپڈا کے نام کا استعمال غیرقانونی اور عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

اسلام آباد

WAPDA

water and power development authority

WAPDA Employees Cooperative Housing Society